google-site-verification=rXaFmwSiYigXRnCfxubQMUMfWDLuTGq64pGk6OzeFd4

mara Dil Roba Hay Mohammad Ka Rawzah

میرا دلربا ہے محمد کا روضہ

علامہ رفیق احمد حفظہ اللہ  کا نعت رسول 
مرا دلربا ہے محمد کا روضہ 
مرا جاں فزا ہے محمد کا روضہ
مدینہ کی گلیاں ہے دنیا کی جنت 
عجیب خوشنما ہے محمد کا روضہ
اسی پر فدا ہے ہمارے دل و جاں
مرا رہنما ہے محمد کا روضہ
دوا کیوں نہ مل جاے واں مرض دل کی 
کہ دار الشفا ہے محمد کا روضہ
نرالی ہے آرامگاہ شھنشاہ
تجلی کی جا ہے محمد کا روضہ
ادب گہ ہے دنیا میں وہ سب عالی 
کہ راہ خدا ہے محمد کا روضہ
نہ ہو جسکو جینے کی امید باقی
بس انکی دوا ہے محمد کا روضہ
ہے اسکی تجلی سے عالم منور 
کہ بدر الدجی ہے محمد کا روضہ
نظر کو پھرانا ہے جالی سے مشکل
در مصطفی ہے محمد کا روضہ
ہے سارا عرب اور عجم اس پہ شیدا
خدا جانے کیا ہے محمد کا روضہ
کہ پاکیزہ جنت سے مٹی اسی کی
کہ جلوہ نما ہے محمد کا روضہ 
خدا یا مدینہ کا منظر دکھا دے
کہ رحمت کشا ہے محمد کا روضہ
ہمیشہ جو برساتی رحمت کی بارش
وہ کالی گھٹا ہے محمد کا روضہ 
میں یٽرب کے کوچے میں پھرنا رہوں گا
کہ دار اللقاء ہے محمد کا روضہ
 
رفیق اب دعا کر تو سوز جگر سے 
اگر دیکھنا محمد کا روضہ
مرا دلربا ہے محمد کا روضہ 
مرا جاں فزا ہے محمد کا روضہ
عجیب خوشنما ہے محمد کا روضہ

Thank you for reading the post.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top